شندور پولو فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کامیابی سے اختتام پذیر

شندور پولو فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):شندور پولو فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات تین روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں۔فیسٹیول کا انعقاد پاک فوج، حکومتِ خیبرپختونخوا اور حکومتِ گلگت بلتستان کے تعاون سے کیا گیا۔فیسٹیول کے آخری روز روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان فائنل پولو مقابلہ کھیلا گیا۔

گلگت بلتستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کو شکست دے کر 13 سال بعد روایتی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔کور کمانڈر پشاور نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔کور کمانڈر پشاور نے فیسٹیول کو قومی یکجہتی اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔تقریب کے دوران پیرا گلائڈنگ، ثقافتی سرگرمیوں اور اسکول کے بچوں کے ٹیبلوز نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی۔شرکاء نے شندور پولو فیسٹیول کو سیاحت کے فروغ اور علاقائی ثقافت کے مثبت تشخص کے لیے اہم سنگِ میل قرار د یا ہے۔