دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمارجاری

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمارجاری

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 46 ہزار 600 کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 51 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 51 ہزار 200 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد دو لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج دو لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 400 کیوسک اور اخراج8 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 2 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 95 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد2 لاکھ 7 ہزار کیوسک اور اخراج دو لاکھ کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 75 ہزار 600 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 48 ہزار200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 97 ہزار 400 کیوسک اوراخراج 77 ہزار200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 66 ہزار 100 کیوسک اور اخراج28 ہزار 300 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اوراخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1448.58 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.970 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1172.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.698 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.109 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔