اسلام آباد میں 28 مقامات پر خدمات فراہم کرنے والی سہولت وینز کا شیڈول جاری

اسلام آباد میں 28 مقامات پر خدمات فراہم کرنے والی سہولت وینز کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)شہریوں کی دہلیز پر لائسنسنگ اور پولیس سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے کے لیے 15 جون سے 21 جون تک وفاقی دارالحکومت میں 28 مقامات پر اپنی سہولت وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز (پی ایس آن وہیلز)تعینات کرے گی۔آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ موبائل یونٹ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔ فراہم کردہ سہولیات میں لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس آن وہیلز کی فراہم کردہ سہولیات میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجراء، دستاویزات کی گمشدگی، لرنر پرمٹ، لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس شامل ہیں جبکہ آئی ٹی پی سہولت وین ٹریفک سے متعلق مختلف خدمات فراہم کریں گی۔ شیڈول کے مطابق پیر 15 جون ک پی ایس آن وہیلز ترلائی کلاں، وین-1 جی 8 مرکز، وین-II ایئر ہیڈ کوارٹر E-9 اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد میں دستیاب ہو گی۔منگل، 16 جون کو پی ایس آن وہیلز G-10 مرکز میں خدمات فراہم کرے گا جبکہ وین-1 نیشنل بینک ریجنل آفس G-5 میں، وین-II بینظیر چوک، ترنول اوروین – III کو جناح کمپلیکس، چک شہزاد میں تعینات کیا جائے گا۔

17 جون بروز بدھ، پی ایس آن وہیلز شفا ہسپتال H-8 کے قریب خدمات فراہم کرے گا جبکہ وین۔ 1 دفتر خارجہ ،وین۔ II نیول ہیڈکوارٹر E-8 اور وین ۔ 111 چک شہزاد میں دستیاب ہو گی۔18 جون بروز جمعرات پی ایس آن وہیلز E-11 مرکز، وین۔1 آئی 10 مرکز،وین-II سی بلاک پاک سیکرٹریٹ اوروین۔ III حمزہ کیمپ میں تعینات ہو گی۔19 جون بروز جمعہ کو پی ایس آن وہیلز G-10 مرکز کا دورہ کرے گا جبکہ وین-I ترامڑی چوک ، وین-II جی 6 مرکز اور وین-III ایڈونچر ان چوکی، مری روڈ پر دستیاب ہوگی۔20 جون بروز ہفتہ کو پی ایس آن وہیلز I-8 مرکز، وین ۔1 سری نگر ہائی وے ،زیرو پوائنٹ چوکی ، وین۔11 گندم گودام چوکی، IJP روڈ اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد میں تعینات ہو گی۔

21 جون بروز اتوار پی ایس آن وہیلز H-9 اتوار بازار میں خدمات فراہم کرے گا جبکہ وین۔1 پولیس لائنز H-11 میں،وین۔11ITP آفس راول ٹاؤن اوروین۔111اسلام آباد کلب میں دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس اور ٹریفک خدمات کو رہائشی اور تجارتی علاقوں کے قریب لا کر شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور پولیس اور ٹریفک دفاتر کے دوروں کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ شیڈول کا جائزہ لیں اور اپنی سہولت کے مطابق قریب ترین سہولت گاہ کا دورہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس ہیلپ لائن 1915 کے ذریعے مزید معلومات اور مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔