آزاد جموں وکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد،حالات معمول کےمطابق رواں دواں
آزاد جموں وکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد،حالات معمول کےمطابق رواں دواں

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کر دی گئی ہے اور حالات معمول کےمطابق رواں دواں ہیں۔ آزاد جموں و کشمیرمیں امن وامان کی صورتحال خراب کرنےوالے شرپسندوں کےناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔
بھمبر، مظفرآباد،کوٹلی، میر پور،نیلم سمیت آزاد جموں و کشمیر کے دیگراضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں کاروباری مراکز اور بازار معمول کےمطابق کھلے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کےتمام اضلاع میں ٹریفک کی آمد ورفت بھی جاری ہے اورشہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کےغیورعوام نے انتشاری کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاج کی کال کومکمل طور پر مسترد دیا ہے۔آزاد جموں و کشمیرکےعوام نے پرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔







