فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل فٹ بال بھی سیالکوٹ میں تیار، پاکستان کیلئے عالمی اعزاز

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل فٹ بال بھی سیالکوٹ میں تیار، پاکستان کیلئے عالمی اعزاز

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل فٹ بال بھی سیالکوٹ میں تیار ہوا ہے جو پاکستان کیلئے عالمی اعزاز ہے۔ پاکستان نے محنت، ہنر اور معیار سے فٹبال کے عالمی ایونٹس میں اپنی مستقل جگہ بنا لی ہے ۔دنیا کے معروف جرائد نے فیفا ورلڈ کپ فٹبال کی تیاری میں پاکستان کی صنعتی مہارت اور معیار کا عالمی سطح پر اعتراف کیا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق سیالکوٹ میں دنیا کی تقریباً 70 فیصد فٹبالز کی تیاری نے پاکستان کو عالمی سپلائی چین کا اہم مرکز بنا دیا ہے،پاکستان کی فٹبال انڈسٹری نے 40 سال سے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی مضبوط پہچان قائم کر رکھی ہے۔

ٹی آر ٹی نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فٹبال میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال میچ آفیشلز کو جلد اور بہترین فیصلے لینے میں مدد دے گی، سیالکوٹ کی صنعتی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی نے پاکستان کو کھیلوں کے سامان میں عالمی مقام دلایا ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق سیالکوٹ کی صنعت نے عالمی اسپورٹس مارکیٹ میں پاکستان کی برآمدی طاقت کو ظاہر کر دیا،پاکستان کی فٹبال انڈسٹری دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے معیار اور اعتماد کی علامت بن چکی ہے۔