آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی لاہورآمد،چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر نے ان کا استقبال کیا

لاہور۔8فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ لاہور پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایڈوائزر عامر میر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق عمران خواجہ کے دور ہ لاہور کا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی سی کے ڈپٹی …

لاہور۔8فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ لاہور پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایڈوائزر عامر میر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق عمران خواجہ کے دور ہ لاہور کا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی اہم ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان میں کرکٹ کے فروغ، بین الاقوامی ایونٹس، آئی سی سی سے متعلق معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ عرصے میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور بڑے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عمران خواجہ کی قیادت میں آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جائے گا۔یاد رہے کہ عمران خواجہ آئی سی سی میں ایک اہم عہدے پر فائز ہیں اور عالمی کرکٹ پالیسی سازی میں ان کا کردار نمایاں سمجھا جاتا ہے۔ ان کی لاہور آمد کو پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔