اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):آئی سی ٹی برآمدات سروسز معیشت میں صف اول پر ہیں۔جولائی تا ستمبر (مالی سال 26) میں آئی سی ٹی برآمدات 1.057 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔آئی سی ٹی برآمدات میں 180 ملین ڈالر (20.5 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ستمبر 2025ء میں آئی سی ٹی برآمدات 25.3 فیصد اضافے سے 366 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پیر کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری …
آئی سی ٹی برآمدات سروسز معیشت میں صف اول پر، جولائی تا ستمبر میں برآمدات 1.057 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):آئی سی ٹی برآمدات سروسز معیشت میں صف اول پر ہیں۔جولائی تا ستمبر (مالی سال 26) میں آئی سی ٹی برآمدات 1.057 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔آئی سی ٹی برآمدات میں 180 ملین ڈالر (20.5 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ستمبر 2025ء میں آئی سی ٹی برآمدات 25.3 فیصد اضافے سے 366 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پیر کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق آئی سی ٹی انڈسٹری نے جولائی تا ستمبر 2025ء کے دوران 953 ملین ڈالر تجارتی سرپلس حاصل کیا۔تجارتی سرپلس میں 24.6 فیصد اضافہ، گزشتہ سال 765 ملین ڈالر تھا۔سروسز شعبے میں آئی سی ٹی واحد انڈسٹری جس نے بلند ترین تجارتی سرپلس حاصل کیا۔آئی سی ٹی برآمدات سروسز برآمدات کا 48 فیصد حصہ برقرارہے۔
دیگر کاروباری سروسز 474 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پررہیں۔








