آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا، ڈیوڈ وارنر

برسبین ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو سری لنکن کے خلاف ٹی …

برسبین ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو سری لنکن کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں فتوحات دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں وارنر نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی اچھی ٹیم ہے تاہم انکی ٹیم بہترین کھلاڑیوں کا مجموعہ ہے جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وارنر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔

مزید خبریں