چنئی۔24اپریل (اے پی پی):آئی پی ایل میں پنجاب کنگز نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 132 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان راہول کو 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ چنئی میں کھیلے گئے لیگ کے 17 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے …
آئی پی ایل، پنجاب کنگز نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو بآسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا
چنئی۔24اپریل (اے پی پی):آئی پی ایل میں پنجاب کنگز نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 132 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان راہول کو 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔
چنئی میں کھیلے گئے لیگ کے 17 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ کپتان روہیت شرما نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ محمد شامی اور روی بشونی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پنجاب کنگز نے مطلوبہ ہدف 17.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ لوکیش راہول نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔ کرس گیل 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔









