نئی دہلی ۔ یکم مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں دہلی میں آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئی پی ایل لیگ میں کانٹے دار میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم نے آئی پی ایل میں اب تک 6 میچ کھیلے ہیں اور محض ایک میچ …
آئی پی ایل میں (بدھ کو) ایک میچ کھیلا جائے گا

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ یکم مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں دہلی میں آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئی پی ایل لیگ میں کانٹے دار میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم نے آئی پی ایل میں اب تک 6 میچ کھیلے ہیں اور محض ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر ہے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم اب تک 6 میچ کھیل چکی ہے جبکہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر تین میچ جیتنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ واضح رہے کہ لیگ میں جمعرات کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں کولکتہ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔








