آئی پی ایل میں (کل) ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

کولکتہ ۔ 14 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) منگل کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز، کولکتہ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے 49 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں کولکتہ میں مدمقابل ہوں …

کولکتہ ۔ 14 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) منگل کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز، کولکتہ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے 49 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں کولکتہ میں مدمقابل ہوں گی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کی اب تک لیگ میں کارکردگی بہتر ہے یہ ٹیم اب تک کھیلے اپنے بارہ میچوں میں سے چھ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے ۔ راجستھان رائلز کی ٹیم اب تک 12 میچ کھیل چکی ہے جبکہ وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے پانچویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔