حیدر آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا جس کے پہلے میچ میں چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں پونے کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئی …
آئی پی ایل میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
حیدر آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا جس کے پہلے میچ میں چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں پونے کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئی پی ایل لیگ میں کانٹے دار میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چنائی سپر کنگزکی ٹیم 8 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے چھ میچز میں کامیابی حاصل کی اس اعتبار سے چنائی سپر کنگزکی ٹیم سب سے زیادہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم بھی 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے تین میچ کامیابی حاصل کی اور یہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔








