حیدر آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں سن رائیزرز حیدرآباد اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کی لیگ میں کارکردگی سب سے مختلف ہے جو لیگ اب تک کھیلے گئے اپنے چھ میچوں میں سے پانچ میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس …
آئی پی ایل کا 25 واں میچ (آج) سن رائیزرز حیدرآباد اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان کھیلا جائیگا

مزید خبریں
حیدر آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں سن رائیزرز حیدرآباد اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کی لیگ میں کارکردگی سب سے مختلف ہے جو لیگ اب تک کھیلے گئے اپنے چھ میچوں میں سے پانچ میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ کنگز الیون پنجاب کے اب تک 10 پوائنٹ ہیں۔ سن رائیزرز حیدرآباد کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ لیگ میں (کل) جمعہ بھی ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔








