آئی پی ایل کا 26 واں میچ (آج) دہلی ڈیئر ڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائیگا

نئی دہلی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم کی لیگ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے دہلی ڈیئر ڈیولز اب تک کھیلے گئے اپنے چھ میچوں میں سے صرف میں …

نئی دہلی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم کی لیگ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے دہلی ڈیئر ڈیولز اب تک کھیلے گئے اپنے چھ میچوں میں سے صرف میں کامیابی حاصل کر سکی ہے اور یہ محض دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں ہے ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اب تک کھیلے گئے 6 میچوں میں سے تین جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ لیگ میں (کل) ہفتہ کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں پونے میں مدمقابل ہوں گی۔

مزید خبریں