اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):واٹر اینڈ پاورڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 69 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 69 ہزار 200 کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):واٹر اینڈ پاورڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 69 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 69 ہزار 200 کیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 55 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 55 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک، دریائےچناب مین مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلاڈیم۔کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1241.10 فٹ، میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.203 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








