امریکا کی مغربی ایشیا کے کئی ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی رہنے کی ہدایت

امریکی حکام نے مغربی ایشیا میں متعددامریکی سفارتخانوں کے ذریعے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی وارننگ جاری جاری کرتے ہوئے انہیں محتاط اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واشنگٹن ۔20ستمبر (اے پی پی):امریکی حکام نے مغربی ایشیا میں متعدد امریکی سفارتخانوں کے ذریعے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی وارننگ جاری جاری کرتے ہوئے انہیں محتاط اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق مغربی ایشیا کے متعدد ممالک میں امریکی سفارتخانوں نے فوری سکیورٹی وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں ۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے میں پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ خطے کے کئی ممالک میں امریکی سفارتخانوں نے یہ فوری سکیورٹی وارننگز جاری کیں اور اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث چوکس رہنے اور زیادہ احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔بغداد میں امریکی سفارتخانے نے خاص طور پر حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ جھڑپوں کا حوالہ دیا جن میں ہوائی اڈوں پر حملے بھی شامل ہیں اور خبردار کیا کہ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایک الگ وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازعے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان موجود ہے۔