آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17100کیوسک اور اخرج 8000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد6200 کیوسک اور اخراج6200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد11100کیوسک اور …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17100کیوسک اور اخرج 8000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد6200 کیوسک اور اخراج6200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد11100کیوسک اور اخراج6000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد9300کیوسک اور اخراج 9300کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1477.17 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.385 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1176.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.971 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.064 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں