آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔ ہفتہ کو جاری اعداد و شمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 164800کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میں (نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49400کیوسک اور اخراج 49400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد34300 کیوسک اور اخراج25000کیوسک، دریائے …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔ ہفتہ کو جاری اعداد و شمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 164800کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میں (نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49400کیوسک اور اخراج 49400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد34300 کیوسک اور اخراج25000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد62800کیوسک اور اخراج29600 کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1455.10 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.406 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1226.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.137 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ رہا۔