آبی زخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی زخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 800 کیوسک، …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی زخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1241.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311 ملین ایکڑ فٹ ہے۔