آج انشاءاللہ وزیر اعظم کسی بھی شہر کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے، اسد عمر

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ آج انشاءاللہ وزیر اعظم کسی بھی شہر کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے یہ تاریخی کام، وفاق اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے کریں گے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ آج انشاءاللہ وزیر اعظم کسی بھی شہر کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے یہ تاریخی کام، وفاق اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں سیاست آڑے نہیں آئے گی، سندھ کے دوسرے علاقوں میں بھی ایسے ہی کام ہوں گے۔