آخری ٹیسٹ، آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 236 رنز بنا لئے

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

سڈنی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا لئے تھے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 386 رنز درکار جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں، مارکس ہیرس 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، پیٹر ہینڈزکامب 28 اور پیٹ کمنز 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، کلدیپ یادیو نے 3 ، روندرا جدیجا نے 2 اور محمد شامی نے ایک وکٹ لی۔ ہفتہ کو سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 24 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو مارکس ہیرس 19 اور عثمان خواجہ 5 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا لیکن 72 کے سکور پر کلدیپ نے خواجہ کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، انہوں نے 27 رنز بنائے، 128 کے سکور پر ہیرس 79 رنز بنانے کے بعد جدیجا کی گیند پر بولڈ ہوئے، شان مارش کا بلا نہ چلا اور صرف 8 رنز بنا کر جدیجا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے، لبوچگنے 38 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند کا نشانہ بنے، 192 کے سکور پر کینگروز کی پانچویں وکٹ گری جب ٹریوس ہیڈ 20 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند کا شکار بنے، 198 کے سکور پر آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا جب کپتان ٹم پین 5 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں کلدیپ نے کلین بولڈ کیا، اس کے بعد پیٹر ہینڈزکامب اور پیٹ کمنز نے محتاط انداز اپنایا اور دن ختم ہونے تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا، اسطرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 6 وکٹوں پر 236 رنز بنا لئے تھے اور اسے بھارت کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 386 رنز درکار ہیں، ہینڈز کامب 28 اور کمنز 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں، کلدیپ یادیو نے 3، جدیجا نے 2 اور شامی نے ایک وکٹ لی۔