لاہور۔4نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے آذربائیجان جانے والے شہری کو آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی جبکہ ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ شہری کی زیر التواء درخواست دو ہفتوں میں نمٹائی جائے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار عرفان اصغر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے باوجود …
آذربائیجان جانے والے شہری کو آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

مزید خبریں
لاہور۔4نومبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے آذربائیجان جانے والے شہری کو آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی جبکہ ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ شہری کی زیر التواء درخواست دو ہفتوں میں نمٹائی جائے۔
جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار عرفان اصغر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے باوجود شہری کو آف لوڈ کردیا، جس کے باعث آذربائیجان جانے کی ٹکٹ ضائع ہو گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کے ریکارڈ سے نام مکمل طور پر حذف کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔








