آرامکو اور سابک کے 20 ارب ڈالر سے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کی یادداشت پر دستخط

ریاض ۔ 27 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو اور پٹرول سے کیمیکل بنانے والے ادارے سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) نے 20 ارب ڈالر سے ایک پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی آرامکو اور سابک کے اعلیٰ عہدیداروں نے گذشتہ روز اس سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر …

ریاض ۔ 27 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو اور پٹرول سے کیمیکل بنانے والے ادارے سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) نے 20 ارب ڈالر سے ایک پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی آرامکو اور سابک کے اعلیٰ عہدیداروں نے گذشتہ روز اس سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امین الناصر نے سمجھوتے پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر صحافیوں کو بتایاکہ یہ سعودی عرب میں صنعت اور تیل کے شعبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔

Leave a Reply