آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بھجانے کے لئے بھرپور امدادی کارروائیوں میں مصروف

راولپنڈی ۔31 مئی (اے پی پی)آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بھجانے کے لئے بھرپور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ‘ہیلی کاپٹروں کے زریعے بری امام کے عقب میں پانی پھینکا جارہا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے زریعے آگ بھجانے کی کارروائیاں جاری ہیں ۔پاک فوج کے …

راولپنڈی ۔31 مئی (اے پی پی)آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بھجانے کے لئے بھرپور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ‘ہیلی کاپٹروں کے زریعے بری امام کے عقب میں پانی پھینکا جارہا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے زریعے آگ بھجانے کی کارروائیاں جاری ہیں ۔پاک فوج کے دستے بھی امدادی کارروائیوں کے لئے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔