آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی ، دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈی جی آئی …

راولپنڈی ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی ، دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں ہندوستان ٹائمز کی پاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کے حوالے سے خبر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی،دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے ،ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف سے متعلق ایک اور جھوٹی خبر دی ہے جس میں ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کا دعویٰ کیا تھا۔