اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، افغانستان میں امن خطے کے لئے اہم ہے جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ہے۔ اتوار کو آئی ایس پی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، افغانستان میں امن خطے کے لئے اہم ہے جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ہے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کی قیادت میں وفد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جیو سٹریٹجک ماحول، علاقائی سلامتی اور افغانستان امن و مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکلات کے باوجود علاقائی امن کے لئے اپنے حصے کی تمام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کوششیں جاری رکھے گا۔








