راولپنڈی ۔ 8ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہفتہ کو سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور امن …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 8ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہفتہ کو سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں میں سعودی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔








