آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آزاد کشمیر میں برفانی تودے گرنے اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر میں برفانی تودے گرنے اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر میں برفانی تودے گرنے اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے جانی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برف باری سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور ضروری امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔