راولپنڈی ۔ 15 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا کے قبائلی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق قبل ازیں آئی ڈی پیز کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے شناختی دستاویز کے طور پر وطن کارڈ جاری کیے گئے تھے ان کی اب مزید …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 15 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا کے قبائلی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق قبل ازیں آئی ڈی پیز کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے شناختی دستاویز کے طور پر وطن کارڈ جاری کیے گئے تھے ان کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔ قومی شناختی کارڈ ہی شناختی دستاویز ہے ‘جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہے وہ 31مئی 2018تک وطن کارڈ کو بطور شناختی دستاویز استعمال کرسکیں گے ۔








