آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکیڈٹ کالج وانامیں لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت

اسلام آباد ۔12نومبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکیڈٹ کالج وانامیں لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت کی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم …

اسلام آباد ۔12نومبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکیڈٹ کالج وانامیں لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت کی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت کی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہرنے کہا کہ 10نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا ،خوارج نے وانا کیڈٹ کالج کو، جو کہ پاک فوج کی طرف سے ساؤتھ وزیرستان کی عوام کے لئے قیمتی تحفہ ہے ، نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہرنے کہا کہ ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ کیا جبکہ دیگر خوارج نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی،خوارج نے پہلے زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنا نے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے خوارج کے اس حملے اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ،ہم نے دہشت گردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ رات 10سے ساڑھے 10 بجے کے قریب خوارج کے خلاف بھرپور آپریشن کے بعد تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیاگیا۔وانا کالج میں زیر تعلیم کیڈٹ نے کہا کہ ہم عصر کے وقت ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے کہ خود کش دھماکہ ہوا، ہمیں معلوم ہو چکا تھا کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا ہے جو ہمیں تعلیم سے روکنا چاہتے ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے ہمیں بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کیا ،تعلیم کے دشمن کچھ بھی کر لیں ہمیں تعلیم سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب خودکش دھماکہ ہوا تو سارے کیڈٹس ڈرل کر رہے تھے۔اساتذہ نے کہا کہ آپ پر سکون ہو جائیں اب پاک فوج آگئی ہے ۔الحمدللہ، بر وقت کارروائی کی وجہ سے ایک خوفناک دہشت گردی کا ارادہ خاک میں مل گیا۔