آرینا سبالینکا اور کیرولینا پالیسکووا آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

182

میلبورن۔23جنوری (اے پی پی): بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا پالیسکووا اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ چین ٹینس سٹار شوائی ژینگ پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ میں عالمی نمبر 5 بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس ٹینس کھلاری بلیندا بنکک کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چینی کھلاڑی شوائی ژینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932