محسن نقوی کے وزیراعلی بننے پر عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں، آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ بننے پر فارن ایجنٹ اور شوکت خانم ہسپتال کے چندے کے 30 لاکھ ڈالر سے کاروبار کرنے والے عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بزدار مسلط نہیں ہوا، پنجاب لوٹنے والو ! اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں