اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی دسمبر 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے کمی کی ہے جس کا اطلاق یکم دسمبر 2025ء سے ہوگا۔ پیر کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این …
آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی ، اطلاق یکم دسمبر 2025ء سے ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی دسمبر 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے کمی کی ہے جس کا اطلاق یکم دسمبر 2025ء سے ہوگا۔
پیر کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (نومبر 2025ء) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 4.61فیصد یا0.5716ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (نومبر 2025ء) کے مقابلے میں0.6753 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا5.90فیصد کی کمی کی گئی ہے۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں درآمدی قیمتوں (ڈیلیوری ایکس شپ ) کی قیمت میں کمی سے کی وجہ سے ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل صارفین کے لئے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 11.8280ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے10.7767 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔








