آر ایچ سی ہسپتال خانگڑھ کو جلد نیا ڈینٹل یونٹ فراہم کیا جائے گا،ڈی جی ہیلتھ

Rural Health Center Hospital

مظفرگڑھ۔ 28 مارچ (اے پی پی):ڈاریکٹر جنرل محکمہ صحت جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال خان گڑھ کا دورہ کیا اور لیبر روم، فارمیسی ، ایمر جنسی وارڈ، اور میل فی میل وارڈز کا معا ئنہ کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں سے مسائل دریافت کئے ۔

سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محد آصف بھٹی اور انچارج ڈاکٹرنعیم اختر جوئیہ نے انہیں ہسپتال کے معاملات کے بارے بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب نےہسپتال کیلئے جلد نیا ڈینٹل یونٹ فراہم کرانے لیڈی ڈاکٹر اور ایکسرے ٹیکنیشن کو تعینات کرانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔