آر ٹی ایس کمیشن میں گیارہ عوامی شکایات پر متعلقہ حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن تر جمان کے مطابق دو رکنی بنچ نے گیارہ شہریوں کی شکایات پر کارروائی کی
آر ٹی ایس کمیشن میں گیارہ عوامی شکایات پر متعلقہ حکام کو شوکاز نوٹس جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 15 ستمبر (اے پی پی):آر ٹی ایس کمیشن میں گیارہ عوامی شکایات پر متعلقہ حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن تر جمان کے مطابق دو رکنی بنچ نے گیارہ شہریوں کی شکایات پر کارروائی کی۔شہریوں نے ایف آئی آر درج کرنے اور پولیس ویری فکیشن کے معاملات پر کمیشن کو درخواستیں دی تھیں جس پر کمیشن نے مقررہ وقت میں خدمات فراہم نہ کرنے پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔
اسی طرح اسلحہ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ریونیو خدمات کے فراہمی میں تاخیر پر بھی متعلقہ حکام کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ گاڑی کی ملکیت کی منتقلی میں تاخیر کی شکایت پربھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ کمیشن صوبے بھر میں عوامی آگاہی، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور خدمات کے بروقت فراہمی میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔








