"آر پی او بنوں نے شہدائے پولیس کے بچوں اور لواحقین سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔”
آر پی او بنوں کی شہدا پولیس کے بچوں اور لواحقین سے ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 04 اگست (اے پی پی):آر پی او بنوں ربنواز خان نےیومِ شہدائے پولیس کے موقع پر منگل کو شہدا کے بچوں اور لواحقین سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تر جمان بنوں پولیس کے مطابق اس موقع پر آر پی او بنوں نے شہدا کے لواحقین میں سووینئر، اعزازی اسناد اور نقد مالی امداد تقسیم کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے شہدا کے بچوں سے شفقت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیار کیا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آر پی او بنوں ربنواز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر، ہمارا سرمایہ اور ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج معاشرے میں امن قائم ہے۔ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت، خدمت اور فلاح و بہبود کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔








