گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی۔
گورنر سندھ کا ایچ ای سی سیکرٹریٹ کا دورہ، چیئرمین سے ملاقات کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تعلیمی معیار میں بہتری، سندھ کی جامعات کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے ایچ ای سی اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے گورنر سندھ کو کمیشن کی ذمہ داریوں، فرائض اور جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے معیار، افادیت اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اصلاحاتی اور ترقیاتی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔
گورنر سندھ نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ایچ ای سی کے کردار اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی مواقع میں اضافے، جامعات کی استعداد کار بہتر بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی مضبوطی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔








