بھکر۔ 05 دسمبر (اے پی پی):آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس بھکر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ضلع بھر کے تمام سرکلز کی کرائم صورتحال اور زیر تفتیش مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے بریفنگ دی جبکہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل اور انسداد جرائم کے لیے تجاویز زیر غور لائی گئیں۔
آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے زیر تفتیش مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی اور جرائم کے انسداد کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔