آزادکشمیر حکومت کا مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ
آزادکشمیر حکومت کا مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):آزادکشمیر حکومت نے مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں مظفرآباد ترقیاتی ادارہ(ڈی اےایم) مختلف اقدامات کو حتمی شکل دے گا۔
ترقیاتی ادارہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت مظفرآباد شہر میں لینڈ سکیپنگ،گرین بیلٹس کی بہتری،ڈیکوریٹو لائٹنگ،مختلف مقامات پر ایل ای ڈیز کی تنصیب،دارالحکومت کے داخلی راستوں کی تزئین و آرائش،موسمی شجر کاری سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔
اس مقصد کے لئے ایک بڑے منصوبے کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے جس کا دفتری کام مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔








