آزادکشمیر کابینہ ،چوہدری طارق فاروق اور مشتاق احمد منہاس کے کورونا ٹیسٹ مثبت

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) آزادکشمیر کابینہ کے دو مزید اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں نے اپنے آپ کو آئیسولیٹ کر لیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق سینیر وزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں،دونوں وزرا نے ہوم آئیسولیشن اختیار کر لی ہے ۔