آزادکشمیر کو ماڈل اسٹیٹ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے انسانی وسائل کی ترقی اور جدید ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے آزادکشمیر کو ماڈل اسٹیٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، ریاستی ترقی میں فنی تعلیم کا بنیادی کردار ہے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ ، روزگار کے مواقعوں کی فراہمی ، انسانی وسائل کی ترقی ، نظام تعلیم میں تبدیلی لا …

مظفرآباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے انسانی وسائل کی ترقی اور جدید ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے آزادکشمیر کو ماڈل اسٹیٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، ریاستی ترقی میں فنی تعلیم کا بنیادی کردار ہے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ ، روزگار کے مواقعوں کی فراہمی ، انسانی وسائل کی ترقی ، نظام تعلیم میں تبدیلی لا کر اسے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنا کر ہی ایک مثالی ریاست کا حصول ممکن ہے، ایک جدید ریاست کے کیا تقاضے ہیں ماضی میں کبھی اس طرف سوچا بھی نہیں گیا۔ گڈ گورننس کے نعرے لگانے والوں نے کبھی اس سمت دیہاں ہی نہیں دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply