آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع باغ میں بھی زندگی معمول کےمطابق رواں دواں ہے۔باغ میں کاروباری سرگرمیاں اپنے عروج پرہیں اورسڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی جاری ہے
آزادکشمیر کےدیگراضلاع کی طرح باغ میں بھی زندگی معمول کےمطابق رواں دواں
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع باغ میں بھی زندگی معمول کےمطابق رواں دواں ہے۔باغ میں کاروباری سرگرمیاں اپنے عروج پرہیں اورسڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی جاری ہے۔ضلع باغ میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں ، عوام کا رش نظرآرہا ہے اور باغ کے مقامی افراد معمول کے مطابق بازاروں میں خریدوفروخت میں مصروف ہیں۔ ضلع باغ کے غیور اور باشعورعوام نے نام نہاد احتجاجی کال کویکسرمسترد کر دیا ہے۔









