لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کو سیاست سے نتھی کیا تاہم موجودہ حکومت نے سیاست کو خدمت کے طور پر متعارف کراتے ہوئے کرپشن کے عنصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس جانب کامیابی سے پیشرفت بھی جاری ہے، حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کی راہ میں …
آزادی مارچ ”کرپشن بچائو سیریل ”کی قسط جو عوام کومتاثر نہیں کر سکی، مسرت جمشید چیمہ

مزید خبریں
لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کو سیاست سے نتھی کیا تاہم موجودہ حکومت نے سیاست کو خدمت کے طور پر متعارف کراتے ہوئے کرپشن کے عنصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس جانب کامیابی سے پیشرفت بھی جاری ہے، حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کی راہ میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی گئیں تاہم پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفترمیں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوںنے کرپشن اور بیڈ گورننس کے اپنے ہی ریکارڈ توڑے جس کی وجہ سے آج ملک اس نہج پر پہنچ چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن احتساب کے جاری عمل کو روکنے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے دیکھ چکی ہے اور آزادی مارچ بھی ”کرپشن بچائو سیریل ”کی ایک قسط ہے جو عوام کو اپنے سحر میں مبتلا نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اس کے باوجود لیگی رہنمائوں کی جانب سے الزام مضحکہ خیز ہیں۔








