اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):آزاد شاہین کلب نے پیر سید محمود شاہ بخاری فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ بابل سپورٹس کلب دوسرے نمبر پر رہی۔ آزاد شاہین کلب کی جیت میں گول کیپر محمد اسماعیل نے اہم کردار ادا کیا۔ فائنل کے موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کیماڑی کے سیکرٹری اور آزاد شاہین کلب کے سربراہ اسلام الدین کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ …
آزاد شاہین کلب نے پیر سید محمود شاہ بخاری فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):آزاد شاہین کلب نے پیر سید محمود شاہ بخاری فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ بابل سپورٹس کلب دوسرے نمبر پر رہی۔ آزاد شاہین کلب کی جیت میں گول کیپر محمد اسماعیل نے اہم کردار ادا کیا۔ فائنل کے موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کیماڑی کے سیکرٹری اور آزاد شاہین کلب کے سربراہ اسلام الدین کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز چنیسر گوٹھ فٹ بال گرائونڈ ایسٹ کراچی میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آزاد شاہین کلب اور بابل سپورٹس کلب لیاری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آزاد شاہین کلب نے بابل سپورٹس کلب کو 0-2 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقفے تک آزاد شاہین کلب کو بابل سپورٹس کلب لیاری کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں آزاد شاہین کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 0-2 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول سلمان نے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کئے۔ بابل سپورٹس کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور بے بس دکھائی دیئے۔ آزاد شاہین کلب کے کھلاڑیوں اظہر الدین اور فرحت بابر نے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ریفری کے فرائض محمود لاسی نے انجام دیئے۔
سیمی فائنل مقابلوں میں بابل سپورٹس نے چنیسر بلیو کلب 0-2 گول سے اور آزاد شاہین کلب کی ٹیم نے تنظیم سپورٹس کلب کو 2-4 پینلٹی ککس سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔








