کراچی۔ 02 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، آزاد میڈیا کیلئے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اتوار کویہ بات انہوں نے صحافیوں کے خلاف جرائم میں استثنی کے خاتمے کے عالمی دن پروزیراعلی ہائوس سے جاری اپنے پیغام میں کہی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت …
آزاد صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، آزاد میڈیا کیلئے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 02 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، آزاد میڈیا کیلئے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اتوار کویہ بات انہوں نے صحافیوں کے خلاف جرائم میں استثنی کے خاتمے کے عالمی دن پروزیراعلی ہائوس سے جاری اپنے پیغام میں کہی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کے لیے جامع قانون نافذ کیا گیا ہے اور سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نفرت انگیز مہمات اور آن لائن ہراسانی کو روکنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے۔








