شہریوں نے آزاد کشمیرمیں حقوق کی آڑمیں پرتشدد راستہ اپنانے والی نام نہاد ایکشن کمیٹی کوکالعدم قراردینا بہترین اقدام قراردیاہے،
آزاد کشمیرمیں حقوق کی آڑمیں پرتشدد راستہ اپنانے والی نام نہاد ایکشن کمیٹی کوکالعدم قراردینا بہترین اقدام ہے،شہری
مظفر آباد ۔30جون (اے پی پی):شہریوں نے آزاد کشمیرمیں حقوق کی آڑمیں پرتشدد راستہ اپنانے والی نام نہاد ایکشن کمیٹی کوکالعدم قراردینا بہترین اقدام قراردیاہے،شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےعزائم مسترد کرتے ہوئے اس پرعائد پابندی کے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔شہریوں نے آزادکشمیرکی صورتحال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ حقوق کے نام پر پرتشدد راستہ اپنانے والی نام نہاد ایکشن کمیٹی کوکالعدم قراد دینا حکومت کا دانشمندانہ اقدام ہے،حکومت کے اس اقدام سے آزاد کشمیرجیسے حساس خطے کومزید انتشاراورجانی ومالی نقصان سے بچا لیا گیا،کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج سے نہ صرف عوام کی زندگی بلکہ کاروباربھی مفلوج ہورہا تھا۔شہریوں نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوایسا احتجاج نہیں کرنا چاہیے جس سے ریاست اورعوام دونوں کو مشکلات کا سامنا ہو ،آزاد کشمیرمیں ریاستی رٹ قائم کرنے اورامن کی بحالی پرشہریوں نے حکومتی اقدام کو عوامی دوست قرار دے دیا۔شہریوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ انتشار اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔









