آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر فوری ریلیف فراہمی کے احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات ، ریلیف کی فراہمی کے احکامات جاری

مزید خبریں
لاہور۔30جون (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر فوری ریلیف فراہمی کے احکامات جاری کیے۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی نے جونیئر کلرک شمشاد اکبر کی ٹرانسفر کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ضروری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح ہیڈ کانسٹیبلز محمد شاہد، محمد عامر اور اللہ دتہ کی پروموشن سے متعلق درخواستوں کو زیر غور لانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں۔شہید کانسٹیبل محمد ارسلان کے بیٹے کی ریکوری سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا جبکہ لیڈی جونیئر کلرک صبا پروین کی تبادلے کی درخواست پر بھی اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان کے مطابق آئی جی نے ڈسپلن، انتظامی امور، ترقیوں، ویلفیئر اور دیگر معاملات سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔








