حضرو ،رنگو پولیس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا

رنگو پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے، 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 02 ملزمان قلیل وقت میں گرفتار کر لئے، مزید تفتیش جاری ہے

حضرو۔ 30 جون (اے پی پی):رنگو پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے، 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 02 ملزمان قلیل وقت میں گرفتار کر لئے، مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 26.06.2026 کو متاثرہ بچے کی والدہ نے تھانہ رنگو میں درخواست دی کہ ان کا 14 سالہ بیٹا گھر آیا تو کافی پریشان تھا، وجہ دریافت کرنے پر بچے نے بتایا کہ جب وہ گلی میں نکلا تو مسمی دانش سکنہ سرکہ اسے زبردستی ایک خالی حویلی میں لے گیا جہاں اس کا دوست محمد ذاکر سکنہ سرکہ بھی موجود تھا، دونوں ملزمان نے بچے کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس دوران غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بنائیں، درخواست موصول ہوتے ہی تھانہ رنگو پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور جدید تفتیشی و تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے نامزد ملزمان محمد دانش ولد مہر زیب اور محمد ذاکر ولد محمد یوسف سکنائے سرکہ تحصیل حضرو ضلع اٹک کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں