"وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 51 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا اور کشمیری عوام نے میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔”
آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 51 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ رہا،کشمیری عوام نے پیپلزپارٹی کو مستردکر دیا،بیرسٹر دانیال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 51 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا،کشمیر کے لوگوں نے میاں نواز شریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیاجبکہ پورا دن پیپلز پارٹی کے پولنگ بوتھ خالی پڑے رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ہے،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے جو صبح نو بجے تقریر یں کیں وہ اس بات کا ثبوت تھیں کہ شام میں شیر دھاڑے گا۔بیرسٹر دانیال نے کہا کہ ن لیگ نے راولپنڈی سمیت تمام مہاجر سیٹوں پر کلین سویپ کیا،پولنگ بوتھ پر پیپلز پارٹی کے بندے تک موجود نہیں تھے،لوگوں نے تفریق کے بیانیے کو مسترد کردیاہے۔








