موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان

"ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان نے موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ محکمہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔”

کوئٹہ۔ 02 اگست (اے پی پی):ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان نے موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ محکمہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان کے مطابق زیرِ گردش نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی یا سرکاری حیثیت نہیں لہٰذا والدین، اساتذہ، طلبہ اور عوام الناس اس پر یقین نہ کریں اور اسے مکمل طور پر نظر انداز کریں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ پہلے سے جاری کردہ سرکاری شیڈول کے مطابق سمر اور ونٹر زون کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر، 3 اگست 2026 سے معمول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔محکمہ نے تمام ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (اسکولز)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔